نواز شریف کو سیاسی سرگرمیاں اور مسلم لیگ ن کی رجسٹریشن منسوخی کے کیس کی سماعت ملتوی
نواز شریف کو سیاسی سرگرمیوں سے روکنے اور مسلم لیگ ن کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کے حوالے سے کیس کی سماعت تین رکنی کمیشن نے کی، مسلم لیگ ن کی جانب سے ایڈوکیٹ جہانگیر جدون الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے جب کہ تحریک انصاف کے وکیل بابر اعوان الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہو سکے، ن لیگ کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الیکش بل کی شق دو سو تین کے تحت نواز شریف دوبارہ پارٹی صدر بن گئے ہیں، بعد ازاں الیکشن کمیشن نےکیس کی سماعت پندرہ نومبر تک ملتوی کر دی۔