صدر مملکت ممنون حسین نے اہم احکامات جاری کردیئے۔
صدر مملکت ممنون حسین نے آئین کے آرٹیکل چون کی شق ایک کے تحت سینیٹ کا اجلاس طلب کرلیا، سینٹ کا اجلاس تئیس اکتوبر دو ہزار سترہ بروز پیر سہ پہر تین بجے ہو گا، اجلاس میں قانون سازی کے علاوہ اہم قومی بین الاقوامی امور اور عوامی نوعیت کے اہم مسائل کو زیر غور لایا جائے گا، ذرائع کے مطابق سینٹ اجلاس میں نیب بل سمیت دیگر ملکی سیاسی امور پر مختلف تحریک التوا، توجہ دلاؤ نوٹسز اور تحاریک پیش کی جائیں گی۔