انڈیا اور افغانستان پاکستان میں حملہ کرنیوالوں کے مددگار ہیں۔ سرفراز بگٹی

وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دھماکے کے بعد سریاب روڈ کا دورہ کیا، اس موقع پر دھماکے کی تفصیلات بتاتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں نے صبح آٹھ بجکر پچیس منٹ پر پولیس گاڑی کو نشانہ بنایا، دھماکے میں 6 پولیس اہلکار شہید، 22زخمی ہیں، لاہور سے فرانزک ٹیم کو طلب کیا ہے جو جائے دھماکا سے نمونے حاصل کرے گی۔ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہیں، پولیس اورایف سی کوپیشگی ایکشن کی وجہ سےنشانہ بنایاجارہاہے، دہشتگرد ہمارے خلاف حملوں کیلئے افغانستان کی سرزمین استعمال کررہے ہیں، را اور این ڈی ایس پاکستان میں حملہ کرنیوالےدہشتگردوں کی مددکررہی ہیں، سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں داعش یا اس جیسی کوئی تنظیم موجود نہیں، ہم پوری قوت سے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک ہم یہ جنگ لڑیں گے، ایسے بزدلانہ حملے دہشتگردی کے خلاف ہمارا عزم کمزور نہیں کرسکتے۔