کوئٹہ میں دہشت گردوں کا دھماکے کے بعد اور وار سب انسپکٹر کوشہید کر دیا۔
کوئٹہ پھر لہو لہو، دہشتگردوں نے پرفضا شہر کا امن ایک بار پھر تباہ کرنے کی مزموم سازش کر ڈالی۔ اس بار بھی نشانے پر رہے پولیس اہلکار۔ ایک طرف نیو سریاب کے علاقے میں پولیس ٹرک کو نشانہ بنایا اور بڑی تباہی پھیلائی۔ تو دوسری طرف فائرنگ کر کے پولیس اہلکار کو نشانہ بنایا۔ کوئٹہ کے علاقے قبرانی روڈ پر گھات لگائے دہشتگردوں نے فائرنگ کی اور پولیس سب انسپکٹر کو شہید کر ڈالا، شہید اہلکار کی شناخت عبدالسلام کے نام سے ہوئی جو سی ٹی ڈی میں تعینات تھے، واقعے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا، پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، بہت جلد دہشتگرد گرفت میں ہونگے، دہشتگرد بزدلانہ کارروائیوں سے حوصلے پست نہیں کر سکتے