پولیس اور پاک رینجرز کا اسلام آباد میں بڑا آپریشن

ملک بھر میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، اسلام آباد پولیس اور پاک رینجرز نے ترنول کےعلاقوں میں سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن بڈھانہ گاؤں اور ملحقہ علاقوں میں کیا گیا، حکام کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران چار بارہ بور گن، تین رائفلیں، پانچ سٹلز، دو ایس ایم جی، ایک ایم سولہ گن اور تین سو سے زائد روند برآمد ہوئے، ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کا مقصد وفاقی دارالحکومت کی سیکیورٹی کو مزید موثر بنانا ہے۔