شائقین کرکٹ کے لئے خوشخبری اب کراچی میں بھی سجے کا کرکٹ میلہ
پی ایس ایل 3 کے میچز کراچی میں کرانے کیلئے پی سی بی اور صوبائی حکومت سرگرم ہو گئی، کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں پی ایس ایل میچز کراچی میں کرانے کے حوالے تفصیلی بات چیت کی گئی جس حوالے سے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم کھلاڑیوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کریں گے، سیکیورٹی کے انتظامات بہترین ہونگے، سیکیورٹی کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا، کراچی ایک پر امن شہر ہے، کراچی میں بھی انٹر نیشنل کرکٹ دوبارہ شروع کیا جائے، ایئر پورٹ سے ہوٹل آپ کے ساتھ خود جاؤں گا ، تفصیلی ملاقات میں شہر کی سیکیورٹی کے حوالے سے مکمل جائزہ لیا گیا