بابر اعوان نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے استعفے کا مطالبہ کردیا

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا تھا کہ کل دنیا کا عجیب واقعہ ہوا ہے ،پاکستان کی بیٹی کے ساتھ جو ہوا وہ سب نے دیکھعلاج نہ کر کے دھکا مارا گیا، ملک میں جمہوریت ہوتی تو وزیراعلی پنجاب سے پوچھا جاتا، کہاں گیا پنجاب کا بجٹ کوئی پوچھنے والا نہیں، جن ہسپتالوں کے آل شریف دعوے کرتے ہیں ان میں ان کا خود علآج نہیں ہوتا، وزیراعلیٰ پنجاب کو فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے۔بابر اعوان نے ایک بار پھر نئے انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکانے کا واحد راستہ نئے انتخابات ہیں حکومت کو منی بجٹ دینے کا حق کس نے دیا، جن کے پاس حکومت کرنے کے چند ماہ ہیں وہ نیا بجٹ کیسے لا سکتے ہیں۔