حکومت نے 731 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کا جینا مشکل کر دیا۔

سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے 731اشیا کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام کے لئے روح اور بدن کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہوگیا ہے ،چمڑے اور کپڑے کی مصنوعات پر 40فیصد تک ڈیوٹی مقرر کردی گئی ہے ، گندم،بیج، جنریٹر، دودھ ،مکھن، شہد ،پھل، خشک میوہ جات سمیت باقی اشیاء کی قیمت میں نمایاں اضافہ کرکے حکومت نے عوام سے زندہ رہنے کا حق چھین لیا ہے ، ن لیگ نے چار سالوں میں عوام کے تحفے دئیے ہیں ، انہوں نے کہاکہ عوام مہنگائی کی چکی میں پہلے ہی پس رہے ہیں اور اب منی بجٹ سے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا ،مہنگائی کی ا س نئی لہر پر عوام سخت پریشان ہیں اور وہ اب مسلم لیگ ن کو ووٹ نہیں دیں گے ، ن لیگ نے عوام کو ہر حوالے سے دھوکہ دیا