وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ایم کیوایم وفد سے ملاقات، کراچی میں امن وامان یقینی بنانے پراتفاق کیا گیا
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے فاروق ستارکی قیادت میں ایم کیوایم پاکستان کے وفد نے ملاقات کی،ایم کیوایم وفد میں عامر خان،کنورنوید،وسیم اختراورکامران ٹیسوری موجود تھے،ملاقات میں سعد رفیق، گورنرسندھ محمد زبیر، سینیٹرسلیم رضا اوردیگررہنما موجود تھے،، وزیراعظم نے کراچی اورحیدر آباد میں ترقیاتی کاموں پرعملدرآمد کے حوالے سے یقینی دہانی کرائی،، وزیرِاعظم نومبرمیں حیدرآباد یونیورسٹی کا سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے۔ایم کیوایم پاکستان کے وفد نے کے ایم سی کے حوالے سے حکومتِ سندھ کے عدم تعاون کی شکایت کی۔۔وزیراعظم سے ایم کیوایم وفد کی ملاقات کے دوران کراچی کے امن کو ہرقیمت پریقینی بنائے رکھنے پراتفاق کیا گیا۔وزیرِاعظم نے کہا کہ حکومت نے کراچی کی ترقی کے لئے ریکارڈ پیکج منظورکیا ہے،کراچی کے حوالے سے نوازشریف کے تمام وعدے پورے کیے جائیں گے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی کے لئے تمام جمہوری قوتوں کو اپنے اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنا اپنا کردارادا کرنا چاہیے۔وزیرِاعظم نے وزیرِداخلہ کو ہدایت کی کہ مقدمات کے حوالے سے ایم کیوایم پاکستان کی شکایات کا جائزہ لیا جائے اورانصاف کے تقاضے یقینی بنائے جائیں۔