اسحاق ڈارکی ناکام معاشی پالیسیوں کی سزاعوام کو مل رہی ہے:اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید
پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید کا کہنا تھا ریگولیٹری ڈیوٹی کے نام پر عوام پر مہنگائی بم گرایا گیا،،اسحاق ڈار کی ناکام پالیسیوں کی سزا عوام کو مل رہی ہے،،،اس منی بجٹ کہ بھرپور مزمت کرتے ہیں،ریگولیٹری ڈیوٹی کے باعث ٹوتھ پیسٹ، گوشت اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا جس سے مزید مہنگائی ہوگی، وزیراعظم سے مطالبہ ہے کہ ملزم وزیر خزانہ کو برطرف کیا جائے۔ محمود الرشید کا کہنا تھا کہ سڑک کنارے خاتون کابچی کو جنم دینے کے واقعہ نے گڈ گورنس کا پول کھول دیا،لیڈی ایچی سن کی سیڑھیوں پر بچے کی پیدائش کا قصہ فراموش نہیں ہوا تھا کہ یہ واقعہ ہوگیا،،ستر کروڑکی لاگت سے جاتی عمرہ سے دو کلو میٹر کےفاصلے پر تعمیر کیا گیا ہسپتال عوام کو سہولیات دینے میں ناکام رہا