وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ترقی پذیرممالک کی تنظیم ڈی ایٹ سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے کل ترکی روانہ ہوں گے
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بنگلہ دیش، مصر،انڈونیشیا، ایران، ملائیشیا، نائجیریا، پاکستان اورترکی پرمشتمل آٹھ ترقی پذیرممالک کا نوواں سربراہ اجلاس ترکی میں ہوگا۔وزیراعظم ڈی ایٹ سمٹ کی سربراہی ترکی کو سونپ دیں گے۔استنبول سربراہ کانفرنس میں اعلامیے اورلائحہ عمل کی منظوری متوقع ہے۔ڈی ایٹ منشورمیں تعاون کے اہم شعبہ جات میں توانائی، صنعت، زراعت وغذائی تحفظ، توانائی، تجارت، ٹرانسپورٹیشن و سیاحت شامل ہیں۔ استنبول سربراہ کانفرنس کے موقع پرتنظیم کی بیس ویں سالگرہ بھی منائی جائے گی۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سربراہ کانفرنس کے موقع پرڈی ایٹ رکن ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے