پاک فوج میں اعلٰی سطح پرترقیاں،چار میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی
ترجمان پاک فوج کے مطابق میجر جنرلز سے لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں پر ترقی پانے والوں میں میجر جنرل ماجد احسان، میجر جنرل عامر عباسی، میجر جنرل عبداللہ ڈوگر اور میجر جنرل حمود الزماں شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے عبداللہ ڈوگر کو کور کمانڈر ملتان تعینات کیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے ماجد احسان کو صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی تعینات کیا گیا ہے۔ سابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ رضوان اختر کی ریٹائرمنٹ کے بعد یہ عہدہ خالی تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ان افسران کی ترقی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔