امریکی نائب صدر نے دورہ پاکستان کی دعوت بھی قبول کر لی

امریکا کے نائب صدر مائیک پنس نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ٹیلیفون کیا اور امریکی شہری کیٹ لین کولمین، اس کے شوہر جوشوا بوائل اور ان کے تین بچوں کی بحفاظت بازیابی پر شکریہ ادا کیا۔ امریکی نائب صدر نے پاک فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی پیشہ ورانہ مہارت کو بھی سراہا۔ مائیک پنس کا کہنا تھا کہ امریکا علاقے میں امن و خوشحالی کیلیے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا۔ اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے امریکی نائب صدر کو یقین دلایا کہ پاکستان امریکا کی طرف سے کسی بھی خفیہ معلومات پر کارروائی کرے گا۔ امریکی نائب صدر نے مستقبل قریب میں پاکستان کے دورہ کیلیے وزیراعظم کی دعوت قبول کر لی