کراچی میں امن وامان قائم رکھنے کا سہرا پولیس،رینجرز اور آرمی کو جاتاہے:-مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کیا۔ انکا کہنا تھا کہ پاس آؤٹ ہونےوالے اہلکاروں پر بڑی ذمے داری عائد ہوتی ہیں۔ سات سو ساٹھ تربیت یافتہ جوانوں کی شمولیت سے پولیس کی کارکردگی بڑھے گی۔ شہریوں کو محفوظ رکھتے ہوئے کرمنلز سے نمٹنے کی اہلکاروں کوتربیت دی جائے۔ آئی جی کو کہا ہے تربیت میں دیکھا جائے شہریوں کےدرمیان کرمنلز کو کیسے قابو کرنا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ کچھ سال پہلے پولیس کا مورال بہت ڈاؤن تھا امن وامان قائم رکھنے کا سہرا سندھ پولیس،رینجرز اور آرمی کو جاتا ہے۔ پولیس اہلکاروں کی تنخواہوں پرنظرثانی کریں گے۔ ان کے مالی مسائل دورکرنا حکومت کی ذمے داری ہے۔ وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ اکیس سو سےزائدپولیس افسر،جوان قوم کی حفاظت کرتےہوئےشہید ہوئے۔ ان شہداکے باعث سندھ امن وامان کے معاملے میں دیگرصوبوں سے بہترہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ کلیم امام کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس نے دہشتگردی کا زبردست مقابلہ کیا ہے۔ سٹریٹ کرائم پر بھی قابو پائیں گے۔ انہوں نے اس موقع پر ہیڈ کانسٹیبل کا گریڈ سات سے نو اور اے ایس آئی کاگریڈ نو سے گیارہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔