امریکہ نے ترکی سے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے شواہد مانگ لئے
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکہ نے ترکی سے کہا ہے کہ وہ اسے وہ ریکارڈنگ فراہم کرے جس کے بارے میں کہا جا رہا کہ اس میں ٹھوس ثبوت ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو استنبول میں سعودی قونصل خانے میں قتل کیا گیا،امریکی صدرنے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ترکی سے وہ ریکارڈنگ مانگی ہے، اگر اس کا وجود ہے،ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کی تردید کی وہ سعودی عرب کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں،خیال رہے کہ خاشقجی کو آخری مرتبہ استنبول میں سعودی قونصل خانے میں دو ہفتے قبل دیکھا گیا تھا،ترک حکام کا دعویٰ ہے کہ جمال خاشقجی کو سعودی قونصل خانے میں قتل کیا گیا ہے، جبکہ سعودی حکام تاحال اس الزام کو مسترد کرتے آئے ہیں۔