رسالپور میں پی اے ایف اکیڈمی میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
پی اے ایف اکیڈمی اصغرخان میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔ چارسو سے زائد کیڈٹس پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شریک تھے۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں ایک سو چالیس جی ڈی پی،چھیاسی انجینیرنگ کیڈٹس چھیانوے ایئرڈیفنس اور اکیس ایڈمن کورس کے کیڈٹس نے شرکت کی۔ سعودی سفیر نواف المالکی بھی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں شریک ہوئے۔ بہترین کارکردگی دکھانے والے کیڈیٹس کو اعزازات سے نوازا گیا۔ کیڈٹ عبدالرحمان کو بہترین کیڈٹ انجیئنرنگ کی ٹرافی دی گئی۔ انڈر آفیسر عبدالرحمان نے اعزازی شمشیر حاصل کی۔