امریکا: مسجد شہید کرنے کے مجرم کو 24 سال قید کی سزا
امریکی ریاست ٹیکساس کی عدالت نے مقای جامع مسجد کو نذرآتش کرنے کے جرم میں ملوث پیریز کو 24 سال قید کی سزا سنادی ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق 26 سالہ پیریز نامی شدت پسند ایک مذہبی لیڈر پر مسلمانوں کے خلاف نفرت پر اکسانے سمیت کئی دیگر الزامات ہیں۔ اس نے گذشتہ برس جنوبی ٹکساس میں مسجد کو آگ لگا کر شہید کر دیا تھا۔اس کے خلاف ٹکساس کی ویکٹوریا عدالت میں مقدمہ چلایا گیا اور عدلت نے ملزم مارک فنسٹ پرییز کو 24 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔ گذشتہ جولائی میں اس پر نفرت پھیلانے کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی تھی۔اس موقع پر استغاثہ کے وکلاء کا کہنا تھا کہ بدترین نفرت نے ملزم کو مسجد کو شہید اور اس سے ملحقہ اسلامک سینٹر کو نذرآتش کرنے پر مجبور کیا۔امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ پیریز ٹکساس کے خلیج کے طول عرض میں پھیلے مسلمانوں میں خوف وہراس پھیلانے کا موجب بنا ہے۔