سعودی تعلیمی اداروں میں غیرملکی ملازمین کی تعداد 83 ہزار ہے
سعودی محکمہ شماریات نے 2018ءکی پہلی سہ ماہی سے متعلق جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا ہے کہ تعلیمی اداروں میں 83 ہزار 402 غیرملکی کام کر رہے ہیں۔ ان میں سے 48 ہزار 801 مرد اور 34 ہزار 601 خواتین ہیں۔ محکمہ شماریات کے مطابق مختلف شعبوں میں غیرملکی ملازمین کی تعداد 46 لاکھ تک پہنچی ہوئی ہے۔ ان میں سے 44 لاکھ 133 ہزار باقاعدہ ملازم ہیں۔ ریٹیل اور تھوک کے کاروبار میں غیرملکیوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق 12 لاکھ 38 ہزار863 ملازم ہیں۔ ان میں سے 12 لاکھ 35 ہزار 27 مرد اور 3 ہزار 836 خواتین ہیں۔