کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی قائم
وزیرِاعظم عمران خان کے زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 10 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم کی مشیر ڈاکٹر عشرت حسین نے کابینہ کو حکومت کے 100 روزہ پلان پر بریفنگ دی، انہوں نے کفایت شعاری اور اصلاحات سے متعلق کابینہ کو آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے تمام وزرا کو آئندہ 40 روزہ پلان تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔وفاقی کابینہ نے ممنوعہ بورکے اسلحہ لائسنس منسوخ کا نوٹیفیکشن واپس لینے پر کمیٹی قائم کر دی۔ وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ کمیٹی ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس بحالی کے معاملے کا جائزہ لے گی۔