شہباز شریف کی گرفتاری انتقامی کارروائی ہے ، سارے معاملے میں حکومت نیب کی پشت پناہی کررہی ہے،مسلم لیگی رہنما ملک احمد خان
مسلم لیگ ہاوس ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگی رہنما ملک احمد خان کا کہنا تھا شہباز شریف کو گرفتار کر کے حکومت نے انتقامی سیاست کی، اپوزیشن لیڈرکی گرفتاری پر اجلاس ریکوزٹ کرنا چاہتے تھےمگر استحقاق مجروع کیاگیا، نیب کیطرف سےکوئی ہینڈآؤٹ نہیں آتاوفاقی وزیر اطلاعات آکربات کرتےہیں، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سارے معاملے میں حکومت نیب کی پشت پناہی کر رہی ہے۔ ہمیں سیاسی طور پر دیوار سے لگایا جارہا ہےجس کی مذمت کرتے ہیں،
ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کا بجٹ عوام دشمن اور مایوس کن تھا جو امیروں کو نوازنے کے لیے بنایا گیا ، پنجاب حکومت نے عوامی منصوبے ختم کرکے دشمنی کا ثبوت دیا ہے، بجٹ سے قبل پوائنٹ آف آرڈر پر ہمیں فلور نہیں دیا گیا۔ پنجاب اسمبلی میں ہم آئینی اور قانونی حق مانگ رہے تھے،سرکاری تصویر جھوٹ کا پلندہ ہے۔ حکومت سیاسی ٹمپریچر خود بڑھا رہی ہے ،حکومت ہوش کے ناخن لے ورنہ اس حمام میں سب ننگے ہیں۔