پاکستان چاہتا ہے کہ جب تک افغانستان میں حالات مکمل ٹھیک نہیں ہو جاتے امریکی اتحادی افواج وہاں سے انخلاء نہ کریں، ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ جب تک افغانستان میں حالات مکمل ٹھیک نہیں ہو جاتے امریکی اتحادی افواج وہاں سے انخلاء نہ کریں ، یہ افواج اقوام متحدہ کے میندیٹ کے تحت افغانستان میں موجود ہیں،،افغانستان میں مفاہمت کی تمام کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں،وزیر خارجہ کے دوحہ میں قیام کے دوران افغان طالبان سے ملاقات کا علم نہیں۔ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پی آئی اے کو بھارت میں اپنے اکاؤنٹس کی ریگولرائزیشن کے حوالے سے مسائل کا سامنا ہے،معاملے پر بھارتی ہائیکورٹ میں بھی کیس کیا گیا ہے،جنوری میں اجتماعی آبروریزی کے بعد قتل ہونے والی معصوم کشمیری بچی آصفہ ابھی تک انصاف کی منتظر ہے۔ترجمان دفترخارجہ نے سعودی صحافی جمال خشوگی کی گمشدگی یا مبینہ قتل کی مذمت سے انکار کرتے ہوئے واضح کیا کہ اس حوالے سے بیان جاری کر چکے ہیں،مزید کہنے کو کچھ نہیں ہے