ن لیگ نے پاکستان کے ساتھ کھلواڑکیا،ہم جن مسائل کا سامنا کررہے ہیں وہ گزشتہ حکومت والوں کے ہی کرتوت ہیں, وزیراطلاعات فواد چوہدری
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جب احتساب کے عمل کی بات ہوتی ہے توشورشروع ہوجاتا ہے، اپوزیشن کے لوگ اپنے گریبان میں نہیں جھانکتےصرف شورکرتے ہیں،ہم جن مسائل کا سامنا کررہے ہیں وہ گزشتہ حکومت کے کرتوت ہیں, وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ کراچی کی ترقی اورمعاملات کوحل کرنا تحریک انصاف کا ایجنڈا ہے،بلوچستان اورکراچی کا اوپرجانا بہت ضروری ہے،شکایات ہیں کہ کراچی کے فنڈزٹھیک طرح سے استعمال نہیں ہورہے
انھوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں چاروں صوبوں کی ایڈجسٹمنٹ کرنی ہے،اس میں صوبوں کا اپنا حصہ کم کریں گے اورفاٹا کوتین فیصد دیں گے، این ایف سی ایوارڈ میں تمام صوبوں کوحصہ فاٹا کے لیے دینا پڑے گا، وزیر اعظم نےفوری طور پراین ایف سی ایوارڈ کے طریقہ کارپرنظرثانی کا کہا ہے۔وزیرپٹرولیم غلام سرورخان نے کہا کہ دوسرے ایل این جی ٹرمینل میں ڈالر ریٹرن تیس فیصد ہے،ایل این جی ٹرمینلزسے متعلق فریقین سے دوبارہ مذاکرات کریں گے،دنیا میں کہیں بھی منافع کی شرح کی اتنی بڑی مثال نہیں ملتی۔