حکومت ایسا ماحول پیدا کرنے پر توجہ مرکوزکررہی ہے جس سے روزگارکے مواقع پیدا ہوں گے اورغربت کاخاتمہ ہوگا،فواد چوہدری
سائنس اورٹیکنالوجی کے وزیرچودھری فواد حسین نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے ہائوسنگ کے شعبے میں شروع کئے جانے والے منصوبے سے ملک میں روزگارکے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت ایسا ماحول پیدا کرنے پر توجہ مرکوزکررہی ہے جس سے روزگارکے مواقع پیدا ہوں گے اورغربت کاخاتمہ ہوگا۔ جمعیت علمائے اسلام(ف) کے نام نہاد آزادی مارچ پر تبصرہ کرتے ہوئے فوادچودھری نے کہاکہ مذہب اور مدارس کے بچوں کواستعمال کرنے سے گریزکرناچاہیے۔ انہوں نے کہاکہ احتجاج ہرشہری کاحق ہے تاہم اس سے امن وامان کی صورتحال متاثر نہیں ہونی چاہیے۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ جمعیت علمائے اسلام (ف) سے مذاکرات کے لئے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔