پی ایس 11لاڑکانہ 2ضمنی انتخاب: جی ڈی اے اُمیدوار معظم علی خان عباسی کامیاب قرار
سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس گیارہ لاڑکانہ دو کے ضمنی انتخاب میں گرینڈڈیموکریٹک الائنس کے امیدوارمعظم علی خان عباسی اکتیس ہزارپانچ سوووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے ہیں۔ مجموعی طورپرایک سواڑتیس پولنگ سٹیشنوں پرڈالے گئے ووٹوں کے غیرسرکاری اورغیرحتمی نتائج کے مطابق معظم علی خان عباسی نے اکتیس ہزارپانچ سوجبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوارجمیل احمدسومرو نے چھبیس ہزاراکیس ووٹ حاصل کئے۔ گرینڈڈیموکریٹک الائنس کے امیدوارمعظم علی خا ن عباسی کوجمعیت علمائے اسلام(ف) اور پاکستان تحریک انصاف کی حمایت حاصل تھی۔ یہ نشست سپریم کورٹ کی جانب سے گرینڈڈیموکریٹک الائنس کے معظم علی خان عباسی کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی جنہوں نے کاغذات نامزدگی میں اپنے اثاثے ظاہرنہیں کئے تھے۔