ملکی معیشت درست سمت میں جارہی ہے: مشیرتجارت
اسلام آباد: مشیرتجارت رزاق داؤد نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ملکی معیشت کی ڈاکیومینٹیشن جیسے سخت فیصلے کیے، معیشت کی بہتری میں تجارت کا اہم کردار ہے۔ تفصیلات کے مطابق مشیرتجارت رزاق داؤد کا پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ٹریڈڈ یولپمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس وقت معیشت درست سمت میں جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی برآمدات اور سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے، ملکی تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے میں ٹریڈآفیسرز کا اہم کردار ہے۔ رزاق داؤد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ملکی معیشت کی ڈاکیومینٹیشن جیسے سخت فیصلے کیے، معیشت کی ڈاکیومینٹیشن سے ملک کا فائدہ ہے۔ مشیرتجارت نے کہا کہ اس وقت معیشت درست سمت میں جارہی ہے، ای کامرس پالیسی سے برآمدات میں اضافہ ہوگا، انجینئرنگ، کیمیکل اور آئی ٹی جیسے شعبوں میں برآمدات کو فروغ دینا ہے۔