اسلام آباد میں اسلحہ لائسنس کے اجرا پر پابندی عائد
ضلعی انتظامیہ نے اسلحہ لائسنسوں کے اجرا پر پابندی عائد کر دی ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر اسلحہ لائسنس کے اجرا پر پابندی عائد کی گئی ، جس کا ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔واضح رہے کہ ستائیس اکتوبر کو جے یو آئی(ف )کی جانب سے آزادی مارچ کیا جارہا ہے۔