انڈونیشیا کے ساحلی شہربالی میں زلزلہ : مختلف حادثات میں تین افراد جاں بحق، متعدد زخمی
انڈونیشیا کے ساحلی شہربالی میں زلزلے سے تین افراد ہلاک ہو گئے ۔ زلزلے کی شدت چار اعشاریہ آٹھ ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلے میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو افراد جبکہ تین سالہ بچی عمارت سے گر کر ہلاک ہوئی ۔زلزلے سے مختلف عمارتوں کو نقصان پہنچا ۔ امدادی کارکن ملبے تلے پھنسے افراد کو تلاش کر رہے ہیں ۔