لاہور:ٹریکٹر ٹرالی کی کار کو ٹکر، میاں بیوی جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ٹریکٹر ٹرالی کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں ٹریکٹر ٹرالی کی کار کو ٹکر کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہو گئی۔حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جاں بحق ہونے والوں میں 40 سالہ سبطین اور 35 سالہ اہلیہ تحسین شامل ہے ، تین سالہ بچی معجزانہ طور پر بچ گئی۔ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، ریسکیو اہلکاروں نے زخمی 50 سالہ قمر بتول اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا ، لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعدلواحقین کے حوالے کردی گئیں ۔