چین کا ٹیلی کام فراڈ روکنے کے لئے مخصوص قانون نافذ کر نے کا منصوبہ
چین ٹیلی کام اور انٹرنیٹ فراڈ روکنے کے لئے خاص طور پر بنایا گیا ایک قانون نافذ کرے گا۔چین کی اعلی مقننہ قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے کمیشن برائے امورِقانون سازی کے ترجمان زانگ تیوی نے پیر کے روز ایک پریس کانفرنس میں میڈیا کو بتایا کہ قانون کا مسودہ قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں جائزہ کے لئے پیش کیا جائے گا۔زانگ نے کہا کہ مسودہ قانون متعلقہ مجرمانہ سرگرمیوں کے خلاف تکنیکی جوابی اقدامات تیار کرنے اور ٹیلی کام اور انٹرنیٹ آف تھنگز سروسز کے ساتھ ساتھ مالیاتی اور آن لائن اکانٹس کے موجودہ بنیادی انتظامی نظام کو بڑھانے کا مطالبہ کرتا ہے۔اس کے علاوہ غیر قانونی سرگرمیوں کی نگرانی اور ان کا پتہ لگانے کے لئے ایک جامع نظام قائم کرنے اور سخت سزائیں دینے کی بھی تجویز دیتا ہے۔قو می عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کا نیا اجلاس منگل سے شروع ہوگا۔