اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے گرفتار ٹارگٹ کلر کی نشاندہی پر مدفون لاش برآمد کرلی ہے جبکہ ٹارچر بھی دریافت کر لیا گیا ہے۔
کراچی پولیس کے اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ کے ہاتھوں اورنگی ٹاون میں مقابلے کے بعد گرفتار ہونے والے ٹارگٹ کلر نور الدین نے دوران تفیشن تین افراد کو قتل کرنے کا انکشاف کیاہے۔ ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے اورنگی ٹاون شاہ فیصل محلہ کے خالی مکان میں قائم ٹارچر سیل برآمد کرلیا جہاں سے مختلف آلات بھی برآمد ہوئے ہیں،پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر ایک شخص کی لاش بھی برآمد کرلی۔پولیس کے مطابق برآمد ہونے والی لاش آزاد حسن نامی شخص کی ہے جو اورنگی ٹاون کٹی پہاڑی کا رہائشی ہے جبکہ ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تین افراد کو اغوا کے بعد تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تیز دھار آلے سے ٹکڑے کرنے کا انکشاف بھی کیا ہے۔دوسری جانب گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے ٹارگٹ کلر کوپکڑنے والی پولیس پارٹی کے لئے دس لاکھ روپے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔