وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ پاک فوج حکومت کا حصہ ہے،جہاں ضرورت پڑی مدد لیں گے۔
میرپورخاص میں سیلاب متاثرین کے لئے قائم میڈیکل اور ریلیف کیمپ کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی کا کہنا تھا کہ مون سون بارشیں زیادہ دیرتک جاری رہنے کے باعث زیادہ مسائل پیداہوئے تاہم متاثرین کی بحالی کے لئےتمام وسائل استعمال بروئے کار لائے جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج حکومت کا حصہ ہےاور جہاں بھی ضرورت پڑی فوج سے مدد لیں گے۔ وزیراعظم نے متاثرہ علاقوں کےارکان قومی و صوبائی اسمبلی کومتاثرہ علاقوں میں رہنے اور متاثرین کی امداد کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے اس موقع پر متاثرین سیلاب میں امدادی اشیاء بھی تقسیم کیں۔