اپردیرمیں دومتحارب قبائل کےدرمیان زمین کے تنازع پرفائرنگ کےنتیجےمیں بارہ افراد جاں بحق جبکہ بیس سےزائد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کےمطابق اپردیرکےعلاقےکوہستان بری کوٹ میں زمین کےتنازع پرشروع ہونیوالے جھگڑے میں دوقبائل کےدرمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں بارہ افراد جاں بحق اور بیس سے زائد زخمی ہوگئے۔علاقےمیں ہسپتال نہ ہونے کے سبب زخمیوں کو طبی امداد کے حصول کیلئے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے فائرنگ کےبعد علاقے میں سخت کشیدگی پھیل گئی ہے جبکہ دونوں گروپوں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ وقفےوقفےسےجاری ہے۔