لاہور میں ڈینگی وائرس کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد تینتالیس ہوگئی ہے۔
لاہورمیں ڈینگی کے وبائی صورت اختیارکرنےکےبعدصورتحال انتہائی سنگین ہےاورمریضوں کی تعدادمیں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔آج میوہسپتال میں باغبانپورہ کےاٹھارہ سالہ نوجوان عثمان جبکہ والٹن روڈ کےعلاقہ میں ستائیس سالہ عابدہ اور سروسز ہسپتال میں ایک خاتون سمیت دیگر دو افراد کے دم توڑنے کے بعد ڈینگی بخارکےباعث لاہور مں مرنے والوں کی تعدادتینتالیس ہوگئی ہے۔پنجاب کے دیگرعلاقے بھی ڈینگی کی لپیٹ میں ہیں،نوشہرہ ورکاں میں بھی چھہ سالہ عربیہ اعجازڈینگی بخارکاشکارہوکرچل بسی۔ دوسری جانب وائرس کی شدت میں اضافے کےبعدہسپتالوں میں متاثرہ مریضوں کارش بڑھ گیا ہے جبکہ مچھرمارادویات اورسپرے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔صوبائی دارالحکومت کےعلاوہ صوبے کےتمام چھوٹے بڑے شہروں میں عوام میں ڈینگی کےحوالےسےآگاہی پیداکرنےکےلئے مہم بھی جاری ہے۔