کراچی میں مزید بارہ افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص کے بعد سندھ بھرمیں مریضوں کی تعداد ڈھائی سو ہوگئی ہے
محکمہ صحت سندھ کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی کے مختلف ہسپتالوں میں لائے گئے مزید بارہ مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جن میں سےسات کو داخل کرلیا گیا ہے۔ نئے مریض سامنے آنے کے بعد صوبے میں ڈینگی متاثرین کی تعداد ڈھائی سو ہوگئی ہے جبکہ اب تک تین افراد اس مرض میں مبتلا ہوکر دم بھی توڑ چکے ہیں۔