امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں اور اہلکاروں کوایک مراسلے کے ذریعے محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کا حکم دیا ۔
اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کےترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں پبلک ڈیلنگ کا سلسلہ معطل رہا ۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی سفارتخانے کی جانب سے ایک مراسلے کے ذریعے موجودہ صورتحال اور مظاہروں کے پیش نظر امریکی شہریوں اور اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور محتاط رہیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسلام آباد اور ملک بھر اور اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے اور قونصل خانوں کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی متوقع ردعمل سے بچا جا سکے۔