پشاور:انقلاب روڈپرپاک فضائیہ کے کیمپ پردہشتگردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق سات سے دس دہشتگردوں نے علی الصبح بڈھ بیر میں انقلاب روڈ پر واقع پاک فضائیہ کے رہائشی کمیپ پر حملہ کردیا اور کیمپ کے گارڈ روم کو نشانہ بنایا۔ کوئیک ری ایکشن فورس ، کمانڈوز اور پولیس کے جوان موقع پر پہنچ گئے اور دہشتگردوں کو گھیرے میں لے کر ایک علاقے تک محدود کردیا ، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس میں آٹھ دہشتگرد ماردیئے گئے ۔ اس دوران کیو آر ایف کے میجر حسیب سمیت پندرہ افراد زخمی ہوگئے جنہیں سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ آور بیس پر حملہ کرنا چاہتے تھے تاہم بروقت کارروائی سے ان کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا ۔ میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق کیمپ کے ا آپریشن کیا جارہا ہے۔ آپریشن میں پاک فضائیہ کے اہکاروں نے بھی حصہ لیا۔پشاور بریگیڈ کمانڈر آپریشن کی سربراہی کی ،حملے کے بعد پشاور کے تمام ہسپتالوں میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا-