صدر اور وزیراعظم نے پاک فضائیہ کے ایئربس پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ دہشتگردی کے خاتمے تک آپریشن جارے رہے گا۔
وزیراعظم نوازشریف نے پشاور میں پاک فضائیہ کے کیمپ پردہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے۔ دہشتگردوں کا ڈٹ کرمقابلہ کریں گے۔ انکا کہنا تھا کہ مسلح افواج کوپوری قوم کی حمایت حاصل ہے۔ دہشتگردوں کے نیٹ ورک کا خاتمہ کردیں گے۔ وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کے بعد دہشتگرد چھپ رہے ہیں۔
دہشتگرد اپنی موجودگی کا احساس دلانے کیلئے بزدلانہ حملے کررہے ہیں۔ ملک سے دہشتگردی کاخاتمہ کرکےہی دم لیں گے۔