محکمہ موسمیات کےمطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔

موسم کی تازہ صورتحال کے مطابق رواں ہفتے کے اختتام پر دو سے تین روز کے دوران لاہور، گوجرانوالہ ڈویژن سمیت سکھر، میرپور خاص، بہاولپوراورساہیوال میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے، جبکہ ان دنوں کے دوران جنوبی پنجاب میں کپاس کی کاشت کے علاقوں میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے،ملک میں سب سےزیادہ درجہ حرارت تربت میں45 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سبی،رحیم یار خان، لسبیلا میں42، نورپورتھل،کوٹ ادو اور بہاولپور میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔