جنوبی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملہ،3دہشتگرد ہلاک

جنوبی وزیرستان کی تحصیل سروکئی میں امریکی ڈرون طیارے نے گھر پر میزائل داغے جس سے گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ حملے سے گھر میں موجود تین دہشتگرد مارے گئے۔ حملے کےبعد علاقے میں ڈرون طیاروں کی پروازیں جاری ہیں جس سے قریبی علاقوں کے مکینوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاک افغان سرحدی علاقوں میں امریکی ڈرون طیاروں کے حملوں میں متعدد دہشتگرد مارے جاچکے ہیں جبکہ پاکستان کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی پرامریکہ سے احتجاج بھی کیا گیا ہے۔