پاکستان کمیونٹی فرانس پیرس کے زیر اہتمام ہونے والے یوم دفاع پروگرام کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل
پیرس( صاحبزادہ عتیق سے) پاکستان کمیونٹی فرانس پیرس کے زیر اہتمام یوم د فاع پاکستان کا پہلا پروگرام 20 ستمبر دوپہر بارہ بجے لا کورنیو ہال کھیڑا میں منعقد کیا جا رہا ہے جس میں تمام کمیونٹی اور سیاسی وسماجی جماعتوں کو شرکت دعوت ہے یوم دفاع کا پروگرا غیرسیاسی ہے اس میں شرکت کرنے والی تمام جماعتوں سے درخواست ہے کہ وہ اپنی جماعتوں کے جھنڈوں کی بجائے پاکستان کا پرچم لے کر آئیں .یوم دفاع کے پروگرام کو کامیاب بنائیں اور اپنے وطن سے محبت کا ثبوت دیں تمام جماعتیں جس طرح اپنے سیاسی پروگرام کامیا ب بنا نے کے لئے زور لگا تی ہیں اسی طرح اس پاکستان کے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے کو شش کریں .یہ پروگرام کسی بھی سیاسی جماعت کا نہیں یہ پاکستان کا پروگرام پاکستانی کمیونٹی کا پروگرام ہے یہ پروگرام ایک مثال بنے گا کہ دیارغیر میں تمام پاکستانی ایک قوم ہیں اور آنے والے وقت میں ہم مذید منظم اور اچھے پروگرام ترتیب دے سکتے ہیں یوم دفاع کے پروگرام میں خواتین .بچوں کو بھی شرکت کی دعوت ہے اور پروگرام کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہیں یاد رہے پروگرام کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان جناب غالب اقبال صاحب ہیں