شاہد خان آفریدی: خواہش ہے پاکستان میں بین القوامی کرکٹ بحال ہو
لاہور میں دورہ زمبابوے کی مناسبت سےلگائے گئے ٹریننگ کیمپ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےشاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ زمبابوے کے خلاف نئے پلیرز کو موقع دینےسے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ اس سے ورلڈ کپ کی اچھی تیاری ہوسکے گی۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہو اور میدان آباد ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بھارت اگر ہمارے ساتھ نہیں کھیلنا چاہتا تو نہ کھیلے۔ پاکستان نے کرکٹ کے میدان میں ہمیشہ بھارت کا ساتھ دیا ہے۔ دونوں ممالک کےعوام ایک دوسرے کو مدمقابل دیکھنا چاہتے ہیں۔