نئی ایڈونچر کامیڈی فینٹسی فلم ’پین‘ کا نیا ٹریلر ریلیز
ہدایتکار جو رائٹ کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی جادوئی سر زمین پر بسنے والے پیٹر پین نامی ایک ایسے یتیم لڑکے کے گِرد گھوم رہی ہے، جو غیر معمولی صلاحیتوں کا مالک ہوتا ہے اور خطرناک بحری قزاقوں کو اپنی طاقت اور بہادری کے ذریعے سبق سکھاتا ہے۔ پال ویبسٹر اور کریگ برلانٹی کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ’بلیک بیرڈ‘ نامی خطرناک بحری قزاق کا کردار اَن گنت نا قابلِ فراموش کرداروں میں نظر آنے والے ہیو جیک مین نبھا رہے ہیں، نت نئے جادوئی کمالات اور فینٹسی ورلڈ کی سیر پر مبنی یہ کامیڈی ایڈونچر فلم وارنر بروس کے تحت 9اکتوبر کو امریکی سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے