پاکستان میں سونے کی قیمت فی تولہ پانچ سو پچاس روپے بڑھ گئی۔
آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ ریٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں انیس ڈالر فی اونس اضافے کے باعث ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوگیا۔ سونے کی فی تولہ قیمت پانچ سو پچاس روپے بڑھ کر پنتالیس ہزارآٹھ سو پچاس روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت چار سو بہتر روپے اضافے کے بعد انتالیس ہزارتین سو روپے ہوگئی۔ عالمی گولڈ مارکیٹ میں ایک اونس سونے کی قیمت انیس ڈالر بڑھ کر گیارہ سو پینتیس ڈالر ہوگئی ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی۔