بھارتی فوج نے دختران ملت کی رہنما آسیہ اندرابی کو گرفتار کر لیا

دختران ملت کی بہادر رہنما آسیہ اندرابی نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران غاصب بھارتی افواج کا منہ چڑاتے ہوئے نہ صرف متعدد مرتبہ وادی میں پاکستانی پرچم لہرایا ہے بلکہ انہوں نے گوشت پر پابندی کی مخالفت کرتے ہوئے سب سے پہلے سری نگر میں گائے بھی زبح کی تھی ، بھارتی میڈیا کےمطابق جمعہ کی صبح آسیہ اندرابی کو ریاستی پولیس اور بھاررتی فوج نے آسیہ اندرابی کو سری نگر سے گرفتار کر لیا ،آسیہ پر دو مقدمے بنائے گئے ہیں ایک مقدمے میں سری نگر میں پاکستانی پرچم لہرانا جرم ٹھہرایا گیا ہے جبکہ دوسرا مقدمہ حافظ سعید کی ریلی سے خطاب کو جرم قرار دیتے ہوئے بنایا گیا ہے