وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا طیارہ فنی خرابی کے باعث حادثہ سے بال بال بچ گیا
لاہور میں وزیراعلی پنجاب محمد شہازشریف کا طیارہ ائیرپورٹ سے ٹیک آف کے دس منٹ بعد ہی فنی خرابی کا شکار ہوگیا جس کے بعد نجی طیارے کے پائلٹ نے کمال مہارت سے طیارہ واپس رن وے پراتارلیا جس سے طیارہ فضائی حادثے سے بال بال بچ گیا شہبازشریف اعلی افسران کے ہمراہ لاہورسے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئے تھے جہاں اسلام آباد میں انہوں نے اعلی سطح کے اجلاس میں شرکت کرنی تھے طیارہ اتارنے کے بعد فنی ماہرین نے طیارے کا مکمل جائزہ لیا