عمران خان نے این اے 120 میں حکمران جماعت کو ٹف ٹائم دینے پر ڈاکٹر یاسمین کو خراج تحسین پیش کیا
اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے عزم و حوصلے کے ساتھ مقابلہ کیا ہے،، جس پرانہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں، این اے 120 میں وفاقی ، صوبائی اوربلدیاتی حکومت نے ن لیگ کا ساتھ دیا،، لیکن ڈاکٹر یاسمین راشد نے تینوں حکومتوں اور بے بہا فنڈز کا بہادری سے مقابلہ کیا،، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں بالخصوص خواتین نے جس طرح انتھک مہم چلائی اس پر وہ شکریہ کے مستحق ہیں،، پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے کہا پی ٹی آئی نے جس طریقے سے وفاقی اور پنجاب حکومت کا مقابلہ کیا اس پر فخر ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد نے بہت ہی زبردست مقابلہ کیا ہے،، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مستقبل پی ٹی آئی کا ہے