پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے 6 اضلاع میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم شروع کردی گئی۔
پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے چھ اضلاع میں پولیو سے بچاؤ کے لئے انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا، پولیو مہم تین دن تک جاری رہے گی، اس دوران چھپن لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، انسداد پولیو مہم کے لئے بیس ہزار تین سو اٹھاسی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ چار ہزار چھ سو بائیس ایریا انچارج جبکہ تیس ہزار سے زائد سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ فاٹا میں بھی تین روزہ مہم شروع کی گئی ہے۔ فاٹا میں دس لاکھ تینتیس ہزار ایک سو بیاسی بچوں کی ویکسینیشن کا ہدف مقرر کیا گیا، جبکہ چار ہزار سے زائد ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔ خیبرایجنسی، شمالی وجنوبی وزیرستان کے بعض علاقوں میں انسداد پولیو مہم پچیس ستمبرسے شروع ہو گی۔