پولیس الرٹ رہے گی تو دہشت گردوں کے ارادوں کو ناکام بنا سکیں گے۔ آئی جی سندھ
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہناتھاکہ کسی ادارے کےسربراہ کے سیاسی حکومت سے اختلافات نہیں ہوسکتے،سندھ حکومت سے کوئی اختلافات نہیں، پوری سپورٹ حاصل ہے۔صوبائی حکومت کےتعاون سے پولیس میں بہتری لائیں گے۔ انہوں نےکہا کہ صوبے میں امن و امان قائم رکھنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔محرم الحرام میں پولیس اہلکاروں کی متعین کردہ ڈیوٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔ پولیس الرٹ رہے گی تو دہشت گردوں کے ارادوں کو ناکام بناسکیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ تانیہ قتل کیس اور اس کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہےجس پر ڈی آئی جی حیدر آباد پریس کانفرنس کرینگے۔