سابق وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواستگزار مخدوم نیاز انقلابی ایڈووکیٹ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف نے پچیس اگست کولاہور میں تقریر کے دوران توہین عدالت کی،انہوں نےعدلیہ اور طاقت کے گٹھ جوڑ کی بات کی جو توہین عدالت ہے۔ آئین کسی کوحق نہیں دیتاکہ عدالتی احکامات کی توہین کرے،مخدوم نیاز نے عدالت سے استدعا کی کہ چیئرمین پیمرا کی غفلت اور مجر مانہ خاموشی پر پیمرا کو بھی احکامات جاری کیے جائیں۔ عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرلیا،کیس کی سماعت یکم اکتوبر کو ہوگی۔۔