صدر نے خطاب میں بدعنوانی کے اہم معاملے پر کوئی بات نہیں کی، کشمیر پر حکمت عملی کا اعلان بھی نہیں کیا، امیر جماعت اسلامی سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پارلیمان کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر پاکستان نے نو منتخب صدر کی حیثیت سے خطاب میں اپنی حکومت کو اچھی نصیحت کی ماضی میں بھی صدور نے اپنی حکومتوں کو ایسی ہی نصیحتیں کیں، تاہم ان حکومتوں نے ان پر عمل نہیں کیا,سراج الحق نے کہا کہ صدر نے خطاب میں بدعنوانی کے اہم معاملے پر کویی بات نہیں کی، انہوں نے لوٹی ہوئی دولت کی واپسی کے حواللے سے کوئی لائحہ العمل نہیں دیا اسی طرح کشمیر پر حکمت عملی کا اعلان بھی نہیں کیا، انتخابی دھاندلی کے حوالے سے کمیشن کا اعلان بھی نہیں کیا گیا
سراج الحق کا کہنا تھا کہ مدینہ کی ریاست بنانے کے لیے سودی نظام کا خاتمہ اولین شرط ہےآج پھر حزب اختلاف نے کمیشن کے قیام پر زور دیا،مسلم لیگ ن نے خود صدارتی خطاب سننے کا اعلان کیا تھا اورصدارتی خطاب سننے بغیر کسی پر تنقید کرنا نا انصافی ہے